|
اقبال نے کیا خوب کہا ہے
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
عورت انسانی نسلوں کی تخلیق کی ضامن ہے- عورت تو ماں بھی ہے ، بہن بھی ہے
،عورت تو بیٹی بھی ہے ، بیوی بھی ہے
عورت ماں ہو تو اس کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے- بہن ہو تو مرد کی غیرت ہوتی
ہے- بیوی ہو تو سکون قلب و جان ہوتی ہے- بیٹی ہو تو قرا
ة
العین ہوتی ہے-حضرت فاطمہ ہوتی ہے- رابعہ بصری ہوتی ہے- عائشہ صدیقہ ہوتی
ہے-جو محمد بن قاسم ، خالد بن ولید ، محمود غزنوی ،شہاب الدین غوری جیسے
مجاہدوں کو جنم دیتی ہے-عورت پھول
کا نکھار، بلبل کا ترنم ، نہروں کی روانی اور کلیوں کی مہک لے کر پیدا
ہوتی ہے- اگر عورت نہ ہوتی تو یہ دنیا بے رنگ اور بے رونق ہوتی- عورت تو
آنکھ کی ٹھنڈک ہے-دل کا سرور ہے- زخموں کا مرہم ہے-دکھوں کا مداوا ہے-
تنہائی کی ہمدم و رفیق ہے-مصیبت میں معاون ہے- نسل انسانی کے بقا کی ضامن
ہے |