|
گھر کی صفائی ستھرائی کی طرف توجہ دینا عورت کا
اولین فریضہ ہے- صفائی ایسی کی جائے کہ سلیقے کی گواہی دینے لگے-اس حوالے
سے ہم آپ کو وہ گر بتا رہے ہیں-جن کی وجہ سے آپ کا گھر چمچمانے لگے گا |
|
ہوم اپلائنس کی صفائی
ہوم اپلائنس کو دوبارہ سفید بنانے کے لئے ایک بہترین لوشن جو آپ گھر میں
بنا سکتی ہیں
آدھا کپ بلیچ ، ایک چھٹانک بیکنگ سوڈا- ان دونوں اشیاء کو چار کپ پانی
میں مکس کر لیں- اب اس مکسچر کو اسفنج میں ڈپ کر کے صفائی کا کام شروع
کریں-پھر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں اب گیلے کپڑے سے رگڑ کر صاف اور خشک کر
لیں
|
|
|
 |
برتن وغیرہ کی صفائی
نان اسٹک برتن صاف کرنے اور ان کے لگے داغ دھبوں
سے نجات کے لئے بہترین حل یہ ہے کہ ان کو ایک کپ گرم پانی میں دو چمچے
بیکنگ سوڈا ، آدھا کپ سرکہ ملا کر صاف کریں
جلے ہوئے برتن کی صفائی ایک مشکل مرحلہ ہے اس کا
بہترین حل یہ ہے کہ بیکنگ سوڈا گرم پانی میں ملا کر جلے ہوئے حصے پر چھڑک
کر چھوڑ دیں-تھوڑی دیر بعد واشنگ پائوڈر سے دھو ڈالئے |
|
ریفریجریڑ کی صفائی
ایک روئی کے ٹکڑے کو ونیلا الینس میں بھگو کر کسی
خانے میں رکھ دیں-بیکنگ سوڈا اور پانی کے مکسچر سے بیرون سطح کی صفائی
کرنا صحیح رہتا ہے
سنک کی صفائی
اسٹین لیس سٹیل کے سنک کی صفائی کے لئے کلب سوڈا
بہترین ہے-سفید سرکے میںکپڑا
بھگو کر صفائی کر لیں-اس طرح تمام دھبے دور ہو جائیں گے
|
|
|
 |
کھڑکیوں اور شیشوں کی صفائی
ایک اسپرے بوتل میں ایک حصہ سرکہ ایک حصہ پانی
مکس کر کے اسپرے اور پھر صاف کپڑے سے خشک کر لیں |
|
کارپیٹ کی صفائی
بیکنگ سوڈے کو کارپیٹ پہ پھیلائیں پھر
ویکیوم
کر لیں-صفائی کے ساتھ ساتھ ناخوشگوار
بو سے بھی نجات مل جائے گی
|
 |