|
|
آپ
کے سوالات......ہمارے جوابات |
سوال: زیر تعلیم لڑکی کا خاوند فوت ہو گیا-اس بناء پر اسے عدت گزارنا ہے کیا
اس کے لئے تعلیم
جاری رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جس عورت کا خاوند فوت ہو گیا اس پر اسی گھر میں عدت گزارنا واجب ہے جو
کہ چار ماہ دس دن ہے -اس دوران اسے خوبصورتی کا باعث بننے والی جملہ اشیاء سے
اجتناب کرنا چاہیے-دوران عدت عورت کسی ضرورت کے پیش نظر گھر سے باہر جا سکتی
ہے-اس بناء پر مذکورہ طالبہ کا حصول تعلیم کے لئے گھر سے باہر جانا جائز ہے
سوال: کیا ماتھے پر بندیا لگانا منع ہے؟
جواب: اس معاملے میں عام اصول یہ ہے کہ جس چیز کی ممانعت نہیں کہ گئی اس کا
استعمال جائز ہے لیکن مسلمانوں کو کسی ایسی چیز کا استعمال کرنے کی ممانعت ہے
جو غیر مسلموںکی پہچان بن گئی ہو-ان اشیاء میں لباس بھی شامل ہے اور بندیا
لگانے سے وضو بھی نہیں ہوتا کیونکہ پانی اس حصے تک نہیں پہنچا جہاں بندیا لگی
ہوئی ہے
سوال:
مجھے زندگی میں ایسی مشکلات کا سامنا ہے جن کہ بناء پر مجھے زندگی سے
نفرت ہو گئی ہے اب میں ہر وقت یہی دعا کرتی ہوں کہ اﷲ میری زندگی کا خاتمہ
کرے-کیونکہ موت کے علاوہ میری مشکلات کو کوئی حل نہیں -سوال یہ ہے کہ ایسے
مایوس کن حالات میں میرے لئے موت کی تمنا کرنا حرام ہے؟
جواب:
کسی مصیبت کے پیش نظر موت کی آرزوکرنا رسول کی حرام اور منع کردہ اشیاء
کا ارتکاب کرنا ہے-جو خاتون موت کو ہی اپنی مشکلات کا حل سمجھتی ہے تو میری
رائے میں یہ ایک غلط سوچ ہے-اور وہ مرنے کے بعد اخروی عذاب سے دوچار ہر
گا-لہذا آپ صبر کا دامن تھامیں-استقامت کا مظاہرہ کریں اور رب العزت کی طرف
سے آسودہ حالی کا انتظار کریں
سوال: میں طب کی طالبہ ہوں-میری تعلیم مکمل ہونے میں ابھی تین سال باقی
ہیں-حال ہی میں
ایک شخص نے شادی کا پیغام دیا-وہ چاہتے ہے کہ شادی فوراً
ہوجائے-جب کہ میرے والد اس بات
کو ترجیح دیتے ہیں کہ میں پہلے تعلیم مکمل
کروں-اب آپ بتا کہ میں اپنی تعلیم مکمل كروں یا
فورا! شادی کے لئے رضا مند ہو
جاؤں-میں سمجھتی ہوں کہ میں کسی اور کی بیوی بن کر اپنی ذمہ
داریاں صحیح
طریقے سے ادا نہیں کر سکوں گی؟
جواب: محترمہ آپ کا مسئلہ بڑی آسانی سے حل ہو سکتا ہے اگر اس سے متعلق ہر فرد
دوسروں کی خواہشات کا احترام کرنے اور تعاون کرنے پر رضا مند ہو جائے-آپ کی
شادىاگر اس شخص سے ہو جائے تو آپ کی تعلیم کی تکمیل میں کرئی شے رکاوٹ نہیں
بنے گی-بشرطیکہ وہ واقعی اچھا شوہر ثابت ہو-بہر حال یہ عملی طور پر ممکن ہے
کہ آپ کی شادی ہو جائے اور پھر آپ اپنی تعلیم مکمل کریں-اپنے ہونے والے شوہر
سے کہیں کہ وہ آپ کے والد کو یقین دلوائے کہ شادی کے بعد آپ اپنی تعلیم مکمل
کر لیں گی-میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر اس شخص سے آپ کی شادی نہیں ہرتی تو
آپ یہ خیال نہ کریں کہ بس دنيا یہیں ختم ہو گئی ہے-آپ کو چاہیے کہ مسئے پر
قابو پائیں-اور ایک خوشگوارمستقبل کے لئے کوشش کریں اگر آپ کی شادی کسی اور
شخص سے ہو جاتی ہے تو آپ اپنے شوہر کو وہ سب کچھ دیں جس کا وہ مستحق ہے
سوال: کیا مسلمان لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنے کے لئے کسی غیر مسلم ملک میں
جانا جائز ہے؟ کیا
مسلمان لڑکیاں کسی ایسے ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتی ہیں
جہاں مخلوط تعلیم دی جاتی ہو؟
جواب: ایک مسلمان لڑکی کو چاہیے کہ وہ کبھی تنہا سفر نہ کرے اس کے ساتھ اس کا
محرم ہونا چاہیے-خواہ وہ ملک مسلم ہو یا غیر مسلم-مخلوط ماحول میں تعلیم حاصل
کرنے کا انحصار اس پر ہے کہ طلبہ کس انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں-باپردہ
لیکچر میں شرکت ہونا ٹھیک ہے-لیکن لڑکوں سے ملاقات کو سماجی رنگ دینا جائز
نہیں-جیسا کہ مغرب میں رائج ہے
سوال: خواتین اپنی آرائش و زیبائش کے لے جو اشیاء استعمال کرتی ہیں ان میں سے
بعض میں الکحل شامل ہونے کا امکان ہوتا ہے ایسی صورت میں خواتین کو کیا کرنا
چاہیے-کیا وہ ان اشیاء کو استعمال کر کے نماز ادا کر سکتی ہیں-اور بعض خواتین
مکمل میک اپ کر کے اور لپ اسٹک لگا کر نماز ادا کرتی ہیں -یہ کہاں تک درست
ہے؟
جواب:
یہاں پر الکحل کی ناپاکی طبعی نہیں ہے اگر خواتین ایسی اشیاء استعمال
کرتی ہیں-جن میں الکحل استعمال ہوئی ہے تو اسے نماز ادا کرتے ہوئے پریشان
نہیں ہونا چاہیے-اور اگر خواتین اپنے گھر پر تنہا یا صرف خواتین کے ساتھ نماز
ادا کر رہی ہوں تو وہ اپنا میک اپ ختم کئے بغیر نماز ادا کر سکتی ہیں-میک اپ
کی وہ صورتیں جن میں اعضاء وضو تک پانی نہ پہنچ سکتا ہو ان سے پر ہیز کرنی
چاہیے
اوپر
|